عمر اکمل نے یاسر عرفات کو ایک اوور میں 5 چھکے جڑدئیے

عمر اکمل نے یاسر عرفات کو ایک اوور میں 5 چھکے جڑدئیے
عمر اکمل نے یاسر عرفات کو ایک اوور میں 5 چھکے جڑدئیے

  

ملتان (ویب ڈیسک) پاکستانی تجربہ کارمڈل آرڈر بیٹسمین عمراکمل نے ٹوئنٹی20کپ میں دھواں دار سنچری سکورکرکے ایک بارپھر شائقین اور میڈیا کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے اہم میچ میں لاہور وائٹس کے عمراکمل نے راولپنڈی ریمز کے خلاف 43گیندوں پر دھواں دار سنچری مکمل کرنے کے بعد 48 گیندوں پر آﺅٹ ہوئے بغیر115رنزبنائے جس کی بدولت لاہوروائٹس 175رنزکا مجموعہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

عمر اکمل نے راولپنڈی ریمز کے باﺅلر یاسر عرفات کو ایک اوور میں پانچ چھکے بھی مارے۔ عمر اکمل نے اس اوور میں 4 لگاتار چھکے، پانچویں گیند پر چوکا جبکہ چھٹی گیند پر پھر چھکا مارا۔ یاسر عرفات نے اپنے اس اوور میں 34 رنز دیئے۔

مزید : کھیل