پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ پان فروش کی صاحبزادی تھی

پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ پان فروش کی صاحبزادی تھی
پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ پان فروش کی صاحبزادی تھی

  

کراچی (ویب ڈیسک) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے سالانہ امتحانات پری میڈیکل گروپ کے نتائج میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ ایک پان فروش کی بیٹی ہےجس نے دن رات محنت کر کے پوزیشن حاصل کی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبہ نے کہا میرا تعلق غریب گھرانے سے ہے، میں پڑھ لکھ کر زندگی میں کامیاب ہونا چاہتی ہوں تاکہ اپنے والد کی مدد کر سکوں۔دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ ایک درزی کی بیٹی جبکہ ایک پوزیشن ہولڈر طالبہ یتیم لڑکی ہے۔ یتیم بچی نے کہا کہ میرے چچا اور ماموں نے میری پڑھائی میں بہت مدد کی، میں پڑھ لکھ کر اپنے والدین کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں جس پر لوگوں کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مزید : کراچی