دبئی میں غیر ملکی گھریلوخادماﺅں کے لیے ذہن کے ٹیسٹ کی شرط عائد

دبئی میں غیر ملکی گھریلوخادماﺅں کے لیے ذہن کے ٹیسٹ کی شرط عائد
دبئی میں غیر ملکی گھریلوخادماﺅں کے لیے ذہن کے ٹیسٹ کی شرط عائد

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) عرب ممالک میں دن بدن غیر ملکی افراد کے لیے لیبر قوانین میں سختی ہوتی جا رہی ہے جس کے باعث مزدورں میں خاصی تشویش پائی جاتی ہے ،اب دبئی کے حکام نے غیر ملکی گھریلو خادماﺅں کے لیے ذہنی امراض کے ٹیسٹ کی بھی شرط عائد کردی ہے۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

میڈیا رپورٹس  کے مطابق دبئی کی فیڈرل کونسل کے ہیڈ سلیم النار کا کہنا ہے کہ امارات میں کام کی غرض سے آنے والی گھریلوخادماوں کو بھرتی کرنے سے پہلے ان کے متعلقہ ملک سے کریکٹر سرٹیفیکیٹ اور ذہنی امراض کے نہ ہونے کی رپورٹ حاصل کرنا ضروری ہو گا۔ دماغی بیماری کی صورت میں مذکورہ گھریلوخادمہ کو امارات میں ملازمت نہیں دی جا سکے گی۔

مزید : عرب دنیا