لاہور ایئرپورٹ پر نایاب نسل کے کبوتروں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام ،مسافر گرفتار

لاہور ایئرپورٹ پر نایاب نسل کے کبوتروں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام ،مسافر گرفتار
لاہور ایئرپورٹ پر نایاب نسل کے کبوتروں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام ،مسافر گرفتار

  

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں نایاب نسل کے کبوتروں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی جب کہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

دنیا نیوز کے مطابق منگل کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرقیمتی نسل کے کبوتروں کی سمگلنگ کی کوشش کو سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے 26نایاب کبوتروں کو پاکستان لایا گیا تھا جس کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام کبوتروں کو قبضہ میں لے کروائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردیئے جب کہ مسافر کو حراست میں لے لیا۔اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید : لاہور