الیکشن کمیشن نے عوامی تحریک کی درخواست پر وزیراعظم کو نوٹس جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے عوامی تحریک کی درخواست پر وزیراعظم کو نوٹس جاری کردیا
الیکشن کمیشن نے عوامی تحریک کی درخواست پر وزیراعظم کو نوٹس جاری کردیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )الیکشن کمیشن نے پاکستان عوامی تحریک کی درخواست پر وزیراعظم نوازشریف کونوٹس جاری کردیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق پی اے ٹی کی درخواست پرالیکشن کمیشن نے وزیراعظم کونوٹس جاری کردیاہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پی اے ٹی نے وزیر اعظم کی رکنیت کی معطلی کی درخواست دی تھی۔درخواست میں کہا گیا کہ وزیراعظم اور ان کے بچوں نے لندن میں فلیٹ کی ملکیت کا اعتراف کیاہے۔درخواست میں کہا گیا کہ جو چیزیں ثابت کرنی چاہئے تھیںاس کا وزیر اعظم کے اہل خانہ اعتراف کرچکے ہیں،لہٰذا حتمی فیصلے تک وزیر اعظم کی رکنیت معطل کی جائے۔پی اے ٹی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کو نوٹس جا ری کردیا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں