انتخاب عالم کی طویل ترین اننگز کا خاتمہ قریب، نیا منیجر تلاش کرنے کافیصلہ

انتخاب عالم کی طویل ترین اننگز کا خاتمہ قریب، نیا منیجر تلاش کرنے کافیصلہ
انتخاب عالم کی طویل ترین اننگز کا خاتمہ قریب، نیا منیجر تلاش کرنے کافیصلہ

  

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم کی طویل ترین اننگز ختم ہونے کے قریب ہے اور اُنہیں ریٹائرڈ کرنے کا فیصلہ کیا جاچکا ہے  تاہم ان کی جگہ کسے تعینات کیا جائے گا، اس کا تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق انتخاب عالم گزشتہ 57 برسوں سے کسی نہ کسی طرح پاکستان کرکٹ کے ساتھ منسلک ہیں۔ 74 سالہ انتخاب عالم ان دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر کے عہدے پر فائز ہیں۔گورننگ بورڈ کے فیصلے کے مطابق اب ٹیم کا منیجرتلاش کیا جائے گا کیونکہ انتخاب عالم 30 ستمبر کوریٹائر ہو رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخاب عالم اب بھی پاکستان کرکٹ سے ناطہ توڑنے یا ختم کرنے لئے تیار نہیں ہیں اسی لئے وہ کہتے ہیں کہ سیریز کے بعد پاکستان جا کر دیکھیں گے لیکن یہ بات طے ہے کہ بورڈ انہیں اب جبرا ریٹائر کرنے جا رہا ہے اور ان کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی جا رہی۔پاکستان نے 23 ستمبر سے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کھیلنا ہے اور اس سیریز کے لئے نیا منیجر تلاش کیا جائے گا۔

مزید : کھیل