وہ ہندو لڑکی جو مسلمان بچوں کو قرآن پاک پڑھاتی ہے

وہ ہندو لڑکی جو مسلمان بچوں کو قرآن پاک پڑھاتی ہے
وہ ہندو لڑکی جو مسلمان بچوں کو قرآن پاک پڑھاتی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)کہتے ہیں انسانیت سب سے بڑی چیز ہے اور یہی انسانیت ہی ہے جو رنگ نسل مذہب اور زبان جیسے تعصبات سے ہٹ کر خدمت خلق کا درس دیتی ہے۔بھارت میں جذبہ انسانیت سے لبریز ایک ایسی بھی لڑکی ہے جو اپنے ایک منفرد عمل کی وجہ سے شہرت رکھتی ہے۔بھارتی ریاست اتر پردیش کی رہائشی پوجا خوشواہا کا تعلق ہندو مذہب سے ہے لیکن وہ اپنے علاقہ کے غریب بچوں کو بلامعاوضہ قرآن پاک کی تعلیم دینے کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بالکل مختلف مذہب سے تعلق ہونے کے باوجود پوجا گزشتہ کئی سالوں سے علاقہ میں مقیم مسلمان بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم دے رہی ہیں۔اخبار کے مطابق پوجا کے طالبعلم انتہائی غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں اور فیسیں ادا نہیں کرسکتے۔ابتدا میں جب پوجا نے بچوں کو قرآن پاک پڑھانا شروع کیا تو بہت کم تعداد میں بچے اس کے پاس پڑھنے آتے تھے تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تعداد بڑھتی گئی اور اب یہ عالم ہے کہ اس کے پاس 35بچے پڑھتے ہیں ،پوجا کا مختصر سا گھر چھوٹا پڑ گیا ہے جس کی وجہ سے اب وہ کھلے آسمان تلے بچوں کو پڑھاتی ہے۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹرپر حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

پوجا کے مطابق اس سے پہلے یہاں ایک اور خاتون سنگیتا بیگم مقیم تھیں جو بچوں کو قرآن پاک پڑھاتی تھیں،پوجا کے بقول سنگیتا کے والد مسلمان جبکہ والدہ ہندو تھیں،سنگیتا نے اپنے والد سے قرآن اور عربی سیکھی تھی جس کے بعد اس نے پڑھانا شروع کردیا۔پوجا کے بقول بعد میں سنگیتا کو کچھ گھریلو مسائل درپیش ہوئے تو اس نے مجھے عربی اور قرآن پاک سکھایا اور بچوں کو پڑھانے کی درخواست کی جس پر میں نے اس کی بات کر اس کام کا آغاز کیا۔پوجا بتاتی ہیں کہ اس کے گھر والے اس کام میں اس کا مکمل ساتھ دیتے ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے کبھی کوئی اعتراض نہیں کیا۔پوجا کی والدہ کا کہنا ہے کہ میں اپنی بیٹی کی اس کاوش پر بے انتہا خوش ہوں۔پوجا کی بڑی بہن نندنی بھی اس معاملے میں پوجا کیساتھ ہیں البتہ وہ بچوں کو دیگر نصابی کتابیں پڑھاتی ہیں۔