شہر قائد میں بلدیاتی نمائندوں نے ذمہ داریاں سنبھال لیں، ایڈمنسٹریٹرز کو فارغ کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں بلدیاتی نمائندوں نے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں اور ایڈمنسٹریٹرز کو فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایڈمنسٹریٹرز کو منتخب نمائندوں کی عدم موجودگی میں تعینات کیا گیا تھا تاہم بلدیاتی نمائندوں کے ذمہ داریاں سنبھالنے پر انہیں فارغ کر دیا گیا ہے اور محکمہ بلدیات نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ضلعی کونسلز کے چیئرمین، وائس چیئرمین نے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں جبکہ میونسپل کارپوریشن کے میئر، ڈپٹی میئر بھی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔