اسلام آباد ہائیکورٹ نے اظہار احمد کو چیئرمین کا حلف لینے سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اظہار احمد کو چیئرمین کا حلف لینے سے روک دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اظہار احمد کو چیئرمین کا حلف لینے سے روک دیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے ضلع غربی میںبلدیاتی انتخابات کے نتائج کا اونٹ کسی کروٹ بیٹھتا دکھائی نہیں دے رہا ،یکے بعد دیگرے آنے والے مختلف فیصلے معاملے کی سنگینی کا اشارہ دے رہے ہیں۔

ضلع غربی کے حوالے سے تازہ ترین فیصلہ اسلام آبادہائی کورٹ کی جانب سے سامنے آیا ہے جس میں عدالت نے ایم کیو ایم کے اظہار احمد کو میونسپل کارپوریشن ضلع غربی کراچی کے چیئرمین کا حلف لینے سے روک دیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے کراچی اتحاد گروپ کے آصف خان کی درخواست پر سماعت کی جس میں چیف الیکشن کمشنر کو فریق بنایا گیا۔

درخواست گزار کی جانب سے بابر اعوان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیاکہ درخواست گزار کی کامیابی کے باوجود ریٹرننگ افسر نے دوبارہ گنتی میں پنسل کے نشان والے بیشتر ووٹوں کو مسترد کر کے ایم کیو ایم کے امیدوار کو کامیاب قرار دے دیا جس کا الیکشن کمیشن نے بھی نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹرپر حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

عدالت الیکشن کمیشن کا نوٹی فکیشن معطل کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے امیدوار کو حلف اٹھانے سے روکنے کے احکامات جاری کرے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے فریقین کو 19 ستمبر کیلئے نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

مزید : اسلام آباد