بھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں فوج بڑھانے اور حریت رہنماﺅں کیخلاف کریک ڈاﺅن کرنے پر غور

بھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں فوج بڑھانے اور حریت رہنماﺅں کیخلاف کریک ...
بھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں فوج بڑھانے اور حریت رہنماﺅں کیخلاف کریک ڈاﺅن کرنے پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج بڑھانے، حریت رہنماﺅں کے خلاف کریک ڈاﺅن اور ان کے غیر ملکی دورے روکنے سمیت مزید سخت گیر اقدامات پر غور شروع کر دیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں مزید سخت گیر اقدامات پر غور شروع کر دیا ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ نے وزیراعظم مودی کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی اور اس دوران بھارتی فوج بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا
ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں فوجی دستے تعینات کرنے، حریت رہنماﺅں کے خلاف کریک ڈاﺅن، کشمیری رہنماﺅں کی سیکیورٹی واپس لینے، حریت رہنماﺅں کے غیر ملکی دورے روکنے اور ان کی فنڈنگ کی نگرانی کرنے پر غور کر رہی ہے۔