ایک واقعہ جس کے بارے میں جان کر آپ کو جنرل راحیل شریف پر فخر ہوگا

ایک واقعہ جس کے بارے میں جان کر آپ کو جنرل راحیل شریف پر فخر ہوگا
ایک واقعہ جس کے بارے میں جان کر آپ کو جنرل راحیل شریف پر فخر ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کے بھائی میجر شبیرشریف وہ شہید ہیں جنہیں سویلین قبرستان میں سپرد خاک کیاگیا اور یہ شہید کے ایک دوست کی آخرت سنوارنے کیلئے وصیت تھی ، جنرل راحیل شریف کی فیملی پاکستان اور دوستوں پر مرمٹنے کو تیار ہوجاتے ہیں۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

تفصیلات کے مطابق جنرل راحیل کے بھائی میجرشبیر شریف کے بھائی کامزار میانی صاحب قبرستان میں ہے جہاں یوم شہادت پر آرمی چیف بھی سلامی دینے جاتے ہیں، دیگر نشان حیدرپانیوالے شہداءکے مزار فوجی قبرستانوں میں ہیں اور وہیں سلامی ہوتی ہے لیکن میجر شبیر شریف کی سویلین قبرستان میں تدفین کے پیچھے شہید کی اپنی وصیت ہے ، اطلاعات کے مابق میجر شبیر شریف کے ایک دوست نے خودکشی کرلی تھی تو اُنہوں نے ایک عالم سے فتویٰ لیاکہ اس کی بخشش ہوسکتی ہے اور اگر ہاں تو کیسے ؟ تو اُنہوں نے کہاکہ اگر اس کیساتھ کوئی شہید دفن ہوجائے تو اس کی بخشش ہوجائے گی ۔ اس کے بعد میجر شبیر شریف اپنی زندگی میں ہی والدہ کو ساتھ لے کر قبرستان گئے اور جگہ دکھائی کہ وہ شہید ہوکرآئیں تو اُنہیں اس جگہ پر دفن کیاجائے تو ان کی والدہ نے کہا بیٹا ابھی تم جوان ہو اور ایسی باتیں کرنے کی آپ کو ضرورت نہیں ، میں بوڑھی ہوں ، تو ماﺅں کے ساتھ ایسی باتیں نہیں کرتے تو انہوں نے کہا نہیں ،امی آپ نے مجھے یہاں لاکر دفن کرنا ہے اورموجودہ مزار کی جگہ پر ایک پتھر پھینکتے ہوئے والدہ کو اشارہ کیاتھایعنی اپنی جگہ کا خود ہی انتخاب کرلیاتھا اور اس جگہ کا انتخاب اپنے دوست کی بخشش کے لےے کیاتھا۔

مختصراً یہ کہ راحیل شریف کی فیملی و ہ فیملی ہے جو ہے دوستوں کے دوست ہیں، راحیل شریف کی والدہ کے جملے بھی بڑے جذباتی ہیں ، اس خاندان نے اپنے جوان ملک کی حفاظت کیلئے قربان کیے ہیں اور یہ حب الوطنی اور ملک کے دفاع میں کسی بھی حدتک جاسکتے ہیں ۔

مزید :

قومی -