کشمیر میں درجنوں شہادتیں ،ہزاروں زخمی،بھارتی مطالم کو روکنا چاہئے،عالمی برادری نوٹس لے:ملالہ یوسف زئی

کشمیر میں درجنوں شہادتیں ،ہزاروں زخمی،بھارتی مطالم کو روکنا چاہئے،عالمی ...
کشمیر میں درجنوں شہادتیں ،ہزاروں زخمی،بھارتی مطالم کو روکنا چاہئے،عالمی برادری نوٹس لے:ملالہ یوسف زئی

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی بھی کشمیریوں کے حق میں بول اٹھیں ۔ملالہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی انسانیت سوز سلوک روکا جانا چاہیے۔دنیا کے دیگرشہریوں کی طرح کشمیری بنیادی انسانی حقوق کے مستحق ہیں۔

عمران خان کے جلسہ میں ہنگامہ آرائی کرنے والی خاتون افسر کرپشن کرنے پر معطل

نجی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جار ی بھارتی مظالم پر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے شدید تنقید کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کشمیر میںانسانیت سوز بھارتی سلوک کو روکا جانا چاہئے۔ملالہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باعث کشمیری طلبہ کی تعلیم متاثرہورہی ہے جب کہ بھارتی جارحیت سے درجنوں کشمیری شہیداورہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔انہوں نے عالمی برادری اوراقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کانوٹس لیں۔

سوشل میڈیا صارفین کاکہنا ہے کہ ملالہ کی طرف سے ایسا بیان آنا بھارت کے لیے مزید پریشانی کا سبب ہے کیونکہ پاکستان کے وزیراعظم کی نسبت دنیا  کا بیشتر طبقہ نوبل انعام حاصل کرنے کے بعد ملالہ کے نام سے واقف ہے ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں