سعودی ایئرلائن کے طیارے کی اچانک پاکستان میں لینڈنگ

سعودی ایئرلائن کے طیارے کی اچانک پاکستان میں لینڈنگ
سعودی ایئرلائن کے طیارے کی اچانک پاکستان میں لینڈنگ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ایئرلائن کے طیارے نے مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے جس کے بعد ایئرپورٹ پر ہی مسافر کو طبی امداد فراہم کردی گئی ۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سعودی دارلحکومت ریاض سے نئی دہلی جانیوالے طیارے میں دوران پروازمسافر کی طبیعت خراب ہوگئی جس پر طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ۔ ذرائع نے بتایاکہ پرواز ایس وی اے 764میں 300سے زائد مسافر سوار تھے ، مسافرکی طبیعت بہتر ہوتے ہی پروازروانہ کردی جائے گی ۔

مزید : کراچی