نہروں کی صفائی کا کام سندھ کی بڑی کامیابی، روہڑی کینال کو پکا کرنے سے پانی کی بچت ہو گی: وزیراعلیٰ سندھ

نہروں کی صفائی کا کام سندھ کی بڑی کامیابی، روہڑی کینال کو پکا کرنے سے پانی کی ...
نہروں کی صفائی کا کام سندھ کی بڑی کامیابی، روہڑی کینال کو پکا کرنے سے پانی کی بچت ہو گی: وزیراعلیٰ سندھ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نہروں کی صفائی کا کام سندھ کی بڑی کامیابی ہے۔ روہڑی کینال کی صفائی اور پکا کرنے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سے نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکاءنے ملاقات کی جس دوران سندھ میں امن و امان، تعلیم، آبپاشی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف سیکرٹری سندھ نے شرکاءکو محکمہ داخلہ اور پولیس سے متعلق بریفنگ بھی دی۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ نہروں کی صفائی کا کام سندھ کی بڑی کامیابی ہے۔ روہڑی کینال کی صفائی اور پکا کرنے کا کام شروع کیا گیا ہے اور ہر سال روہڑی کینال کو دس کلومیٹر تک پکا کیا جائے گا۔ روہڑی کینال کو پکا کرنے سے نہری پانی کی بھی بچت ہو گی۔

مزید : کراچی