کرکٹ کو ادارہ نہیں بنایا جائے گا تو بہتری نہیں ہوگی: عمران خان

کرکٹ کو ادارہ نہیں بنایا جائے گا تو بہتری نہیں ہوگی: عمران خان
کرکٹ کو ادارہ نہیں بنایا جائے گا تو بہتری نہیں ہوگی: عمران خان

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے الیکشن میں دھاندلی کرنے والے نجم سیٹھی کو کرکٹ بورڈ میں لگادیا جس کی وجہ سے کرکٹ تباہ ہوئی ۔ جب تک کرکٹ کو ادارہ نہیں بنایا جائے گاکرکٹ میں بہتری نہیں ہوگی وزیراعظم کوکوئی حق نہیں ہے کہ وہ اپنے سفارشی کو کرکٹ بورڈ میں لگائیں۔

کرکٹر حنیف محمد کے گھر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حنیف محمد مجھ سے پہلے ریٹائرڈ ہوچکے تھے لیکن وہ تمام کھلاڑیوں کےلئے رول ماڈل تھے۔ وہ ایک عظیم کرکٹر تھے جن کا ٹیلنٹ، ٹمپرامنٹ اور تکنیک میں کوئی ثانی نہیں تھا۔حنیف محمد میں بہترین بیٹسمین کی تمام خصوصیات موجود تھیں اور وہ ہمیشہ میچ ونر تھے۔ وہ پاکستان کا اہم اثاثہ تھے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے اپنے کھیل سے ملک کا نام روشن کیا۔

اس موقع پرعمران خان نے سیاسی باتوں سے گریز کیا اور کہاکہ سیاسی باتیں نشتر پارک پر جلسے میں کروں گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں