سب ادارے غلط ہیں تو کیا صرف کنٹینر سے کہے الفاظ آسمانی صحیفہ ہیں:دانیال عزیز
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءدانیال عزیز نے کہا ہے کہ سب ادارے غلط ہیں تو کیا صرف کنٹینر سے کہے الفاظ آسمانی صحیفہ ہیں،عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءدانیال عزیز نے کہا ہے کہ ایک آدمی باربار غلط بیانی کررہاہے، اور ثبوت فراہم نہیں کرتا،پی ٹی آئی نے ایک ریفرنس تو آئی سی آئی جے کی خبر کی بنیاد پر بنایا،ریفرنس میں پاناما پیپرز سے تعلق ظاہر نہیں کیا گیا،وزیراعظم کے خلاف چار ریفرنس دائر کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے غلط تاثرات پھیلائے جا رہے ہیں، اسپیکر نے وہی فیصلہ دیا جو چار روز پہلے سپریم کورٹ نے دیا ،ایک آدمی باربار غلط بیانی کررہاہے، اور ثبوت فراہم نہیں کرتا، ریفرنس میں پاسپورٹ کی کاپیاں لگائی گئی ہیں،یہ ظاہر کرتا ہے کہ کسی نے کچھ غلط کیا ہے،35پنکچر کے معاملے پر بھی عمران خان کو بھاگناپڑا۔
عید کے بعد عوامی رابطہ مہم شروع کریں گے، حکومت نے جھوٹے وعدے کئے: خورشید شاہ
انہوں نے کہا ہے کہ سب ادارے غلط ہیں تو کیا صرف کنٹینر سے کہے الفاظ آسمانی صحیفہ ہیں، کل تک 35 پنکچر کا الزام لگایا گیا پھر اسے سیاسی بیان کہا گیا،ایف بی آر، نیب ،سپریم کورٹ سب کو اوئے کر کے پکارا جاتا ہے، یہی سپریم کورٹ لے کر گئے تو وہاں یہی کہا گیا کہ انکا کوئی ربط نہیں، اسپیکر کو متنازع کہا جا رہا ہے۔عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے۔