پنڈی کا سیاسی بوناوزیر اعظم کو چیلنج کرکے اپنا قد بڑھا رہا ہے،سسٹم بھی چلے گا اور اسمبلی بھی چلتی رہے گی: طلال چودھری

پنڈی کا سیاسی بوناوزیر اعظم کو چیلنج کرکے اپنا قد بڑھا رہا ہے،سسٹم بھی چلے گا ...
پنڈی کا سیاسی بوناوزیر اعظم کو چیلنج کرکے اپنا قد بڑھا رہا ہے،سسٹم بھی چلے گا اور اسمبلی بھی چلتی رہے گی: طلال چودھری

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءطلال چودھری نے کہا ہے کہ پنڈی کا سیاسی بونا اپنا قد بڑھا رہاہے،وزیر اعظم کو چیلنج دے رہا ہے،سسٹم بھی چلے گا اور اسمبلی بھی چلتی رہے گی۔

جیو نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءطلال چودھری نے کہا ہے کہ پنڈی کا سیاسی بونا اپنا قد بڑھا رہاہے،وزیر اعظم کو چیلنج دے رہا ہے،سسٹم بھی چلے گا اور اسمبلی بھی چلتی رہے گی،شیخ رشید اسمبلی میں مائیک کھولنے کیلئے پاﺅں پکڑتے ہیں اور باہر آکر گریبان میں ہاتھ ڈالتے ہیں،عارف علوی ایم کیو ایم اور عمران خان کے درمیان فوکل پرسن کا کردار ادا کرتے تھے،دونوں جماعتوں کا 2013ءمیں غیر اعلانیہ اتحاد تھا،عمران خان کراچی میں ایم کیو ایم کے این او سی پر جلسے کرتے ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے کراچی کے حالات بہتر بنائے،فیصلہ اپنی مرضی کا آئے تو واہ واہ کرتے ہیں۔

سب ادارے غلط ہیں تو کیا صرف کنٹینر سے کہے الفاظ آسمانی صحیفہ ہیں:دانیال عزیز

انہوں نے کہا ہے کہ شیخ رشید ایک جیسا رویہ کیوں نہیں رکھتے؟ عمران خان آپ پر کون سا الزام ثابت نہیں ہوا،عمران خان خودکومومن بن کردکھاتےرہے، اپنی مرضی کا نتیجہ نہ آئے تو عمران خان گالی دیتے ہیں، اب گنداسمبلی اورسیاسی جماعتوں سے صاف ہوگا۔

مزید : قومی