بھارتی فورسز کی بربریت کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتی،مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کیاجائے:سینیٹر پرویز رشید

بھارتی فورسز کی بربریت کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتی،مسئلہ کشمیر کا حل ...
بھارتی فورسز کی بربریت کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتی،مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کیاجائے:سینیٹر پرویز رشید

  

اسلام آباد(مانیٹنگ ڈیسک)وفاقی وزر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کی کشمیریوں پر بربریت ان کی جدوجہد آواز کو دبا نہیں سکتی،مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق کیاجائے۔

جیو نیوز کے مطابق وزیراطلاعات پرویزرشید سے کشمیری صحافیوں کے وفد کی ملاقات کی ہے،ملاقات کے دوران گفتگو میں سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ معصوم کشمیریوں پر چھرے والی بندوق کاوحشیانہ استعمال بند کیا جائے،عالمی برادری کشمیریوں پر مظالم کا نوٹس لے، کشمیریوں کو بزور طاقت حق خودارادیت سے محروم نہیں کیا جاسکتا،بھارتی فورسز کی کشمیریوں پر بربریت ان کی جدوجہد کی آواز کو دبا نہیں سکتی۔

پاک چین لازوال دوستی کو کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی ، نہ توکسی سے جنگ ہے ، نہ کسی کے اندرونی معاملات میں مداخلت چاہتے ہیں: چینی سفیر

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد کی سیاسی،سفارتی، اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق کیاجائے،بھارتی فورسز کی کشمیریوں پر بربریت ان کی جدوجہد آواز کو دبا نہیں سکتی۔

مزید : قومی