فلور ملوں نے آٹا 20 روپے مہنگا کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

فلور ملوں نے آٹا 20 روپے مہنگا کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا
فلور ملوں نے آٹا 20 روپے مہنگا کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) فلور مل مالکان نے آٹے کی قیمتوں میں 20 روپے کے اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق فلور ملوں نے فیصلہ وزیر اعظم کے نوٹس پر واپس لیا ہے جس کے بعد آٹا پہلے والی قیمتوں پر واپس آگیا ہے ۔
واضح رہے کہ پیر کے روز فلور مل مالکان کی جانب سے 20کلو آٹے کے تھیلے میں 20روپے اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد اس کی قیمت 725روپے سے بڑھ کر 745 روپے ہو گئی جبکہ مید ے کی پچاس کلو والی بوری میں 50روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی قیمت 3300سے بڑھ کر 3350روپے ہو گئی تھی ۔

مزید :

بزنس -