حکمران بتائیں بنگلا دیش میں پاکستان کے حامیوں کی پھانسیوں پر خاموشی کیوں ہے؟:مولانا سمیع الحق

حکمران بتائیں بنگلا دیش میں پاکستان کے حامیوں کی پھانسیوں پر خاموشی کیوں ...
حکمران بتائیں بنگلا دیش میں پاکستان کے حامیوں کی پھانسیوں پر خاموشی کیوں ہے؟:مولانا سمیع الحق

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہحکمران بتائیں بنگلا دیش میں پاکستان کے حامیوں کی پھانسیوں پر خاموشی کیوں ہے؟ جنہوں نے پاکستان کی جنگ لڑی ان کو دھکیلا جارہا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ انصار ہوکر مہاجرین کے خلاف ایسا رویہ اپنا نا مناسب نہیں،ہم پاکستان کے دشمنوں کے خلاف متحد ہیں،افغانستان میں جنگ ختم نہیں ہوئی،انہوں نے کہا ہے کہ جنہوں نے پاکستان کی جنگ لڑی،ان کوپاکستان سے دھکیل کرنکالاجارہاہے،پاکستان کی سرحدوں اور نظریات پر دشمن حملہ آور ہے، ہم نے نظریاتی دفاع کی جنگ لڑنی ہے، کشمیر میں ظلم جاری ہے،حکمران بیانات نہیں عملی اقدامات کریں، بنگلا دیش میں پاکستان کے حامیوں کی پھانسیوں پر خاموشی کیوں ہے؟

مزید : قومی