عمران خان کے حکم پرعارف علوی کے گھر سے صحافیوں کو نکال دیا گیا

عمران خان کے حکم پرعارف علوی کے گھر سے صحافیوں کو نکال دیا گیا
عمران خان کے حکم پرعارف علوی کے گھر سے صحافیوں کو نکال دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی کے گھر سے عمران خان کے حکم کے بعد صحافیوں کو نکال دیا گیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے نشتر پارک کے جلسے کے حوالے سے رہنماؤں کی عارف علوی کے گھر آمد کا سلسلہ پورا دن جاری رہا۔ عارف علوی کے گھر آنے والے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی تاہم شام سات بجے صحافیوں کو وہاں سے نکال دیا گیا۔

پاکستان کا وہ برانڈ جس کی بیٹریاں دفاعی ادارے بھی استعمال کرتے ہیں کیونکہ ۔ ۔۔

صحافیوں کو بتایا گیا ” عمران خان کے حکم پر انہیں نکالا جارہا ہے کیونکہ چیئرمین کا کہنا ہے کہ صحافیوں کی عارف علوی کے گھر کی بجائے جلسہ گاہ میں زیادہ ضرورت ہے“۔

مزید :

کراچی -