فٹ بال میچ میں مراد علی شاہ نے وزیر کھیل کی ٹیم کے خلاف 2 گول کردیے

فٹ بال میچ میں مراد علی شاہ نے وزیر کھیل کی ٹیم کے خلاف 2 گول کردیے
فٹ بال میچ میں مراد علی شاہ نے وزیر کھیل کی ٹیم کے خلاف 2 گول کردیے

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سب سیاستدانوں کو مختلف قسم کے جسمانی مشقوں کے چیلنج کرنے والے وزیر کھیل سندھ محمد بخش مہر خود سے عمر اور تجربے میں زیادہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے فٹ بال میچ ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایک گراؤنڈ میں فٹ بال کا میچ جاری تھا کہ اس دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر کھیل کے ہمراہ گراؤنڈ کا دورہ کیا اور فٹ بال کی وردی پہن کر کھیل میں اپنی مہارت دکھائی ۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے علامتی طور پر کھیل میں حصہ لیا اور 2 گول کرکے فتح سمیٹ لی تاہم حقیقی طور پر وزیر کھیل سندھ کی ٹیم ماری پور بلوچ جیت گئی جبکہ وزیر اعلیٰ کی ٹیم آسکانی برادرز کو 4-1 سے شکست ہوگئی ۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ فٹبال گراؤنڈز بہتر بنانے کیلئے احکامات جاری کردیے ہیں، اپنی وزارت عالیہ کے پہلے 2 ماہ میں 60 ارب روپے کے فنڈز جاری کردیے ہیں۔ یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارا دفاع ناقابل تسخیر اور مضبوط ہاتھوں میں ہے ۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا عمران خان گول کر پائیں گے جس پر وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ عمران خان فٹبال نہیں کھیلتے تو گول کیسے کریں گے؟۔

مزید : کراچی