بارہواں آل پاکستان میجرطفیل محمد شہید نشان حیدر فلڈ لٹ فٹ بال ٹورنامنٹ پاکستان آرمی نے جیت لیا

بارہواں آل پاکستان میجرطفیل محمد شہید نشان حیدر فلڈ لٹ فٹ بال ٹورنامنٹ ...

بورے والا(آن لائن)12واں آل پاکستان میجرطفیل محمد شہید نشان حیدر فلڈ لٹ فٹ بال ٹورنامنٹ پاکستان آرمی نے جیت لیافائنل میں ایف سی بلوچ کوئٹہ کی ٹیم ایک کے مقابلہ میں تین گول سے شکست کھاگئی۔ تفصیل کے مطابق میجر طفیل شہید ویلفئیر سوسائٹی کے زیراہتمام آل پاکستان میجر طفیل شہید نشان حیدرفلڈ لٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کافائنل میچ گذشتہ شب میجر طفیل شہید سپورٹس کمپلیکس253ای بی طفیل آباد میں پاکستان آرمی اور ایف سی بلوچ کوئٹہ کی فٹ بال ٹیموں کے مابین کھیلاگیا جس کو پاکستان آرمی کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے جارحانہ اورنشاندارکھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک کے مقابلہ میں تین گول سے کامیابی حاصل کر لی فائنل اپنے نام کرلیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری ارشاداحمدارائیں تھے مہمان خصوصی چوہدری ارشاداحمد ارائیں نے فیتہ کاٹ کر فائنل میچ کا باقاعدہ افتتاح کیا انکا کھلاڑیوں سے تعارف کروایاگیا فائنل میچ کے اختتام پرانہوں نے دونوں ٹیموں کھلاڑیوں اورٹورنامنٹ انتظامیہ میں کپ ٹرافیاں اور شیلڈیں تقسیم کیںمیچ کمشنر کے فرائض چوہدری عبدالرشید نے سرانجام دئیے ان میچوں کو ریفریز اور ڈپٹی ریفریزڈاکٹرمحمدشاہد محمدعدنان وحید مراد اور مہربشیرنے سپروائز کیا اس موقع پر ڈاکٹر منور پوسوال محمد شفیق گورسی چوہدری سعید حمید آفتاب رشید عمران حیدر مظہر احمد جٹ عمران ظفر عامر سردار سردار اعجازاحمدڈوگر اصغرعلی جاوید سیکرٹری ڈی ایف اے وہاڑی پیربختیارعالم چشتی ضلعی صدر نوازشریف ٹائیگر سردارحیدرعظیم ڈار بلال عظیم ڈار کے علاوہ دیگربھی موجود تھے۔

مزید : وہاڑی