پاکستان آئی ٹی سیکٹر میں ترقی کی طرف گامزن ہے،احسن اقبال

پاکستان آئی ٹی سیکٹر میں ترقی کی طرف گامزن ہے،احسن اقبال
پاکستان آئی ٹی سیکٹر میں ترقی کی طرف گامزن ہے،احسن اقبال

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام، پالیسیوں میں تسلسل نہ ہونے پر ملک ترقی نہیں کر سکا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اس سال ایچ ای سی کے بجٹ کو دوگنا کر دیا گیا ہے،اب ہم سب کو ملک کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا ۔پاکستان آئی ٹی سیکٹر میں ترقی کی طرف گامزن ہے ،پاکستان دنیاکے چوتھے ای لائسنسنگ ملک میں شامل ہوگیاہے۔اسی ترقی کی وجہ سے حکومت نے ملک میں 3 جی اور 4 جی متعارف کروایا ہے۔ملک کے ہر ضلع میں یو نیورسٹی کا کیمپس یا سب کیمپس ضرور قائم کیا جائے گا۔

مزید : قومی