رنز کے پہاڑ سے ٹکرا کر لنکا ڈھے گئی، آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 میں 85 رنز سے شکست

رنز کے پہاڑ سے ٹکرا کر لنکا ڈھے گئی، آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 میں 85 رنز سے شکست
رنز کے پہاڑ سے ٹکرا کر لنکا ڈھے گئی، آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 میں 85 رنز سے شکست

  

پالی کیلے (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو پالی کیلے میں کھیلے جانے والے ٹی 20 میچ میں 85 رنز سے شکست دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلین ٹیم کے 265 رنز کے تاریخ ساز ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز ہی بنا پائی۔ سری لنکا کی جانب سے چندی مل 58 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ کپو گیدرا نے 43 رنز بنائے ۔ ان کے علاوہ سری لنکا کا کوئی بھی کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھا سکا۔

قبل ازیں سری لنکا اور آسٹریلیا کے مابین پالی کیلے میں کھیلے گئے ٹی 20 میچ میں سری لنکن ٹیم نے پہلے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو انتہائی غلط ثابت ہوا۔ آسٹریلین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوںکے نقصان پر 13 اعشاریہ 15 کی اوسط سے 263 رنز کا ریکارڈ ساز مجموعہ قائم کردیا۔ ٹی 20 میچز میں اس سے قبل یہ مجموعہ 260 رنز تھا۔

آسٹریلیا کی طرف سے سب سے زیادہ سکور پہلی دفعہ اوپنر آنے والے آل راؤنڈر گلین میکسول نے کیا جنہوں نے تاریخ ساز145 رنزکی اننگز کھیلی۔ انہوں نے 65 گیندوں پر 14 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے یہ ریکارڈ قائم کیا ۔ علاوہ ازیں آسٹریلیا کی طرف سے ڈیوڈ وارنر نے 28 ، عثمان خواجہ نے 36 اور ٹریوس ہیڈ نے 45 رنز بنائے اور میچ کی آخری گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

مزید : کھیل