”جہاں بھی کسی غیر ملکی کو یہ کام کرتے دیکھو تو فوراً اس نمبر پر کال کرو“ سعودی عرب نے شہریوں کو ہدایت دے دی، ملک میں مقیم غیر ملکیوں کو مزید پریشان کردیا

”جہاں بھی کسی غیر ملکی کو یہ کام کرتے دیکھو تو فوراً اس نمبر پر کال کرو“ ...
”جہاں بھی کسی غیر ملکی کو یہ کام کرتے دیکھو تو فوراً اس نمبر پر کال کرو“ سعودی عرب نے شہریوں کو ہدایت دے دی، ملک میں مقیم غیر ملکیوں کو مزید پریشان کردیا

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل فون اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے سے تمام غیر ملکیوں کو نکالنے کے لئے دی گئی آخری تاریخ گزرنے کے بعد وزارت محنت و سماجی ترقی نے نہ صرف خود چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں بلکہ عوام سے بھی اپیل کر دی ہے کہ وہ کسی بھی موبائل فون شاپ پر کسی غیر ملکی کو کام کرتا دیکھیں تو وزارت کی ہیلپ لائن 19911 پر کال کریں تاکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری طور پر پکڑا جا سکے۔

اب سعودی عرب کس شعبے سے غیر ملکیوں کو نکالنے کی تیاری میں ہے؟ ایسی خبر آگئی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا، غیر ملکیوں کو شدید پریشان کردیا

وزارت کا کہنا ہے کہ اگر کسی موبائل فون شاپ پر کوئی غیر ملکی کام کرتا پایا گیا تو نہ صرف اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی بلکہ دکان کے مالک کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ وزارت ٹیلی کام کے شعبے سے غیر ملکیوں کو مکمل طور پر نکالنے کے لئے خود بھی سخت نگرانی کررہی ہے اور متعدد ٹیمیں بھی اس شعبے میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کا پتہ چلانے کے لئے چھاپے ماررہی ہیں۔ وزارت محنت اس مقصد کے لئے وزارت داخلہ، وزارت تجارت و سرمایہ کاری، میونسپل اینڈ دیہی معاملات اور کمیونیکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ مل کر مشترکہ کارروائیاں کررہی ہے۔

مزید : عرب دنیا