’اس عمر کے بعد جنسی عمل مردوں کیلئے موت کا سبب بن سکتا ہے‘ سائنسدانوں نے انتہائی تشویشناک بات کہہ دی، ایسا انکشاف کہ جان کر مرد شدید پریشان ہوجائیں

’اس عمر کے بعد جنسی عمل مردوں کیلئے موت کا سبب بن سکتا ہے‘ سائنسدانوں نے ...
’اس عمر کے بعد جنسی عمل مردوں کیلئے موت کا سبب بن سکتا ہے‘ سائنسدانوں نے انتہائی تشویشناک بات کہہ دی، ایسا انکشاف کہ جان کر مرد شدید پریشان ہوجائیں

  

نیویارک (نیوز ڈیسک)اگرچہ یہ خیال عام پایا جاتا ہے کہ بڑھتی عمر کے ساتھ ازدواجی سرگرمی جاری رکھنا صحت کے لئے اچھا ہے لیکن امریکی سائنسدانوںنے ایک حالیہ تحقیق میں ایک ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ جسے عمر رسیدہ مردوں کے لئے بہت بری خبر قرار دیا جا سکتا ہے۔

اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں سائنسی جریدے جنرل آف ہیلتھ اینڈ سوشل بیہویئر میں ایک تحقیق شائع ہوئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ادھیڑ عمری کی دہلیز پار کرنے کے بعد ازدواجی فرائض کی ادائیگی جاری رکھنا خواتین کی صحت کے لئے تو بہت اچھا ہے لیکن مردوں کے لئے یہ موت کا پیغام ثابت ہو سکتا ہے۔ سائنسدانوں نے پانچ سال تک جاری رہنے والی اس تحقیق کے دوران 2204 افراد کی ازدواجی سرگرمی اور ان میں بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں کا مطالعہ کیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 5سال کے بعد جب ڈیٹا جمع کیا گیا تو معلوم ہوا کہ 57 سے 85 سال عمر کی جن خواتین نے ازدواجی فرائض کی ادائیگی باقاعدگی سے جاری رکھی ان میں بلڈ پریشر کی بیماری بہت کم تھی اور دل کی صحت بھی بہت اچھی تھی۔ اس کے برعکس 57 سے 85 سال عمر کے جن مردوں نے ازدواجی فرائض کی ادائیگی باقاعدگی سے جاری رکھی ان میں موت کی شرح دیگر مردوں کی نسبت دو گنا زیادہ تھی۔

”ابھی کپڑے اتار کر ننگے ہوجاﺅ یا فوراً گھر جاﺅ“ ایسا واقعہ پیش آگیا کہ کبھی کسی انسان نے ایسا سوچا بھی نہ ہوگا

ماہرین نے جب اس حیرت انگیز معاملے کی مزید تحقیقات کیں تو پتہ چلا کہ جو مرد بڑھتی عمر کے ساتھ ازدواجی فرائض کی باقاعدگی سے ادائیگی جاری رکھتے ہیں ان میں ہارٹ اٹیک کا خدشہ بڑھ جاتا ہے اور یہی ان کی موت کی دو گنا شرح کی بنیادی وجہ ہے۔ مشی گن سٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدان پروفیسر ہوئی لیو کا کہنا تھا کہ عمر رسیدہ افراد ازدواجی فرائض کی ادائیگی کے لئے ویاگرا اور دیگر ایسی ہی ادویات کا سہارا لیتے ہیں جو دل کے امراض میں اضافے کا سبب بنتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑھاپے میں ازدواجی فرائض کی ادائیگی کے لئے سخت کوشش جسمانی اعضاءاور اعصاب پر بھی بوجھ ڈالتی ہے، جبکہ کارکردگی تسلی بخش نہ ہونے کی صورت میں ذہنی دباﺅ میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ یہ سب عوامل جمع ہوکر عمر رسیدہ مردوں کے لئے ازدواجی فرائض کی ادائیگی کو ایک خطرناک عمل بنادیتے ہیں، جس کا نتیجہ موت کی صورت میں بھی برآمد ہو سکتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس