وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر جان بھی قربان کردیں گے:لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم

وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر جان بھی قربان کردیں گے:لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم
وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر جان بھی قربان کردیں گے:لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( مانیٹرنگ ڈیسک) کورکمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر جان بھی قربان کردیں گے۔
دنیا نیوز کے مطابق کورکمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم نے یوم دفاع کے حوالے سے یادگار شہداءپر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج وطن عزیز کے ضامنوں کا دن ہے ۔آج کے دن پاک فوج نے بزدل دشمنوں کو بھرپور جواب دیا تھا،بزدل دشمن کے ہاتھ عبرت ناک شکست کے سوا کچھ نہ آیا۔پاک فوج نے دشمنوں کی تمام چالوں کو ناکام کردیا تھا، ہم تمام شہداءکوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم شہداءکی قربانیاں ضائع نہیں جانے دیں گے۔ہم وطن عزیز پاکستان کی حفاظت کی خاطر اپنی جان بھی قربان کردیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -