مودی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے لائحہ عمل طے نہیں کیا : ترجمان بھارتی دفتر خارجہ

مودی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے لائحہ عمل طے نہیں کیا : ترجمان بھارتی دفتر ...
مودی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے لائحہ عمل طے نہیں کیا : ترجمان بھارتی دفتر خارجہ

  

نئی دلی (نیوز ڈیسک)پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ انڈین وزیر اعظم نریندرا مودی سارک کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے تاہم بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ان کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کے روز بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبانوالا نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان سخت کشیدہ صورتحال کے باوجود نریندرا مودی نومبر میں سارک ممالک کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے آنے کیلئے تیار ہیں۔

سردیوں کی آمدآمد، اگرآپ کی گاڑی یا ٹریکٹر کی بیٹری بھی پرانی ہے تو نئی خریدنے سے پہلے یہ خبر پڑھ لیں کیونکہ ۔ ۔ ۔تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

گوتم بمبانوالے کی جانب سے بیان آنے کے بعد بھارتی ترجمان دفتر خارجہ وکاس سوارپ نے ان کے بیان کی تردید کردی اور سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ” مودی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ابھی تک کوئی لائحہ عمل طے نہیں کیا گیا اور کوئی بات چیت یا فیصلے نہیں ہوئے “۔

مزید : بین الاقوامی