مقبوضہ کشمیر سے بھارتی وفد کی ناکام واپسی ،مودی سرکار نے حریت قیادت پر عرصہ حیات مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا

مقبوضہ کشمیر سے بھارتی وفد کی ناکام واپسی ،مودی سرکار نے حریت قیادت پر عرصہ ...
مقبوضہ کشمیر سے بھارتی وفد کی ناکام واپسی ،مودی سرکار نے حریت قیادت پر عرصہ حیات مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی مودی سرکار مقبوضہ جموں و کشمیر میںآزادی کی بڑھتی ہوئی تحریک کو روکنے میں مکمل ناکام ہو چکی ،نئی دہلی سے مقبوضہ وادی حریت قیادت سے ملنے جانے والے کل جماعتی وفد کی مکمل ناکامی اور حریت قیادت میں سے کسی ایک نے بھی ملاقات نہ کر کے بھارتی حکومت کو بوکھلا دیا ہے ،مودی حکومت نے حریت قیادت پر عرصہ حیات مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ،سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ ۔

بھارتی نجی چینل ’’ای ٹی وی ‘‘ کے مطابق بھارتی حکومت نے کل جماعتی وفدکی ناکامی کے بعد حریت قیادت کے خلاف مزید سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں حکومت فوری طور پر حریت قیادت کی سیکیورٹی واپس لینے ،صحت کی سہولیات میں کمی اور بیرون ممالک دوروں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔واضح رہے کہ مودی حکومت کی جانب سے ایک وفد تشکیل دے کر مقبوضہ کشمیر میں بیجھا گیا تھا لیکن اس وفد کو اس وقت سخت شرمندگی اور ندامت کا سامنا کرنا پڑا جب حریت قیادت میں سے کسی ایک نے بھی بھارتی حکومت کے تشکیل کردہ وفد سے ملنا بھی گوارہ نہیں کیا اور بھارتی وفد کو حریت قیادت سے ملے بغیر ہی دہلی ناکام و نامراد لوٹنا پڑا تھا ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں