وقت آیا تو مولانا فضل الرحمان کو بھی عمران خان کے پیچھے کھڑا کر دوں گا :شیخ رشید

وقت آیا تو مولانا فضل الرحمان کو بھی عمران خان کے پیچھے کھڑا کر دوں گا :شیخ ...
وقت آیا تو مولانا فضل الرحمان کو بھی عمران خان کے پیچھے کھڑا کر دوں گا :شیخ رشید

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے وقت آیا تو میں مولانا فضل الرحمان کو بھی عمران خان کے پیچھے کھڑا کر دوں گا ،پاکستان کی مخالفت کرنے والے آج نوازشریف کے ساتھ ہیں ۔

پاکستان تحریک انصاف کے کراچی نشتر پارک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور رہنما جہانگیر ترین کو اسمبلی سے نا اہل کر کے اسمبلی چل جائے تو میرانا م بدل دینا ،ان دونوں کے بغیر اسمبلی نہیں چل سکتی ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اگلی اسمبلی چھوڑیں آپ اسمبلی میں نہیں رہیں گے۔شیخ رشید نے اپنے خطاب کے دوران عمران خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ پوری قوم کو باہر نکلنے کی کال دیں ۔شیخ رشید کا کہناتھا کہ مودی کو رائیونڈ بلاکر پگڑیاں بدلی جاتی ہیں ،نوازشریف آپ مودی کی سوچ کو نہیں سمجھ سکتے ،مودی نے مکتی باہنی بنانے اور پاکستان توڑنے کا اعتراف کیاہے ۔شیخ رشید کا کہناتھا کہ کانگرس کا ساتھ دینے والے آج نوازشریف کے ساتھی ہیں ، انگریزوں کی غلامی کرنے والے ملک پر چھا گئے ہیں ،ہم نے ملک کیلئے گردنیں کٹوائیں ہمیں کلکر کی نوکریاں دی گئیں ۔

مزید : کراچی