جی ایچ کیومیں یوم دفاع پاکستان کی تقریب،آرمی چیف نے یادگار شہداءپر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) یوم دفاع پاکستان کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی جس میں مسلح افواج کے سربراہان ، وزیر دفاع اور اپوزیشن لیڈر سمیت سفرا اور نمایاں سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق یوم دفاع پاکستان کی مرکزی تقریب کا آغاز گلوکار عاطف اسلم اور علی ظفر نے ملی نغمہ گا کر کیا جس کے بعد پاک آرمی کے جوانوں نے سلامی دی ۔ تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور وزیر دفاع خواجہ آصف اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سمیت دیگر حکومتی ارکان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
جوانوں کی سلامی کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے یاد گارہ شہدا پر پھول چڑھائے اور تقریب سے خطاب کیا جس میں انہوں نے ملک سے دہشتگردی کےخاتمے، کشمیر کی آزادی اور اقتصادی راہداری منصوبے سمیت دیگر اہم امور پر سیر حاصل بات کی ۔ آرمی چیف کا مکمل خطاب پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔