میری والدہ عمران خان سے شادی کرنا چاہتی ہیں ،جلسے میں شریک لڑکی نے اپنی والدہ کی خواہش کا اعلان کر دیا

میری والدہ عمران خان سے شادی کرنا چاہتی ہیں ،جلسے میں شریک لڑکی نے اپنی والدہ ...
میری والدہ عمران خان سے شادی کرنا چاہتی ہیں ،جلسے میں شریک لڑکی نے اپنی والدہ کی خواہش کا اعلان کر دیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے نشتر پارک میں جلسہ کر رہی ہے جس میں کارکنوں اور عمران خان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے ،ان میں ایک ایسی لڑکی بھی موجود ہے جس نے اپنی والدہ کی دیرینہ خواہش بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ عمران خان سے شادی کرنا چاہتی ہیں ۔

مزیدپڑھیں:کشمیر ہماری شہہ رگ ہے ،قومی سلامتی کے لئے کسی حد تک جانے سے گریز نہیں کریں گے:آرمی چیف جنرل راحیل شریف

پاکستان تحریک انصاف کے نشتر پارک میں جلسے میں شرکت کیلئے شام پانچ بجے سے ہی لوگوں نے آنا شروع کر دیا تھا اور اسی وقت ایک ماں اور بیٹی بھی پنڈال میں موجود تھیں جو کہ عمران خان کی بہت بڑی مداح ہیں ۔نجی ٹی وی کی خاتون اینکر نے لڑکی سے سوال کیا کہ وہ عمران خان کی تصویر اپنے ہمراہ کیوں لائی ہیں جس کے جواب میں اس نے کہا کہ وہ یہ تصویر عمران خا ن کو سٹیج پر جا کر بطور تحفہ پیش کرنا چاہتی ہے ،خاتون اینکر نے لڑکی سے پوچھا کہ آپ کی والدہ عمران خان کیلئے کیا چاہتی ہیں تو اس نے جواب دیا کہ اس کی والدہ عمران خان سے شادی کرنا چاہتی ہیں اور ان کے والد بھی اس حوالے سے کچھ نہیں کہیں گے ،لڑکی کا کہناتھا کہ اس کی والدہ عمران خان کی بہت بڑی مداح ہیں ،اس وقت سے جب وہ کرکٹ کھیلتے تھے ۔لڑکی کے ساتھ بیٹھی اس کی والدہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کی بہت بڑی مداح ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ عمران خان حکومت میں آئیں اور ان کرپٹ لوگوں کو باہر نکالیں ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں