عمران خان کا 24ستمبر کو رائے ونڈ کی طرف مارچ کا اعلان

عمران خان کا 24ستمبر کو رائے ونڈ کی طرف مارچ کا اعلان
عمران خان کا 24ستمبر کو رائے ونڈ کی طرف مارچ کا اعلان

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 24ستمبر کو رائے ونڈ کی طرف مارچ کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی کے نشتر پاک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ الطاف حسین نے جب اپنی زبان پاکستان کیخلاف استعمال کی تب  ضروری تھا کہ میں کراچی آﺅں اور کراچی کے لوگوں کو بتاﺅں ،ملک میں دہشت گردی کے ذمہ دار الطاف حسین تم ہو،جس طرح بانی متحدہ نے نعرے لگائے وہ ناقابل قبول ہے،الطاف حسین نے لندن میں بیٹھ کر لوگوں کوقتل کروایا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پورا پاکستان آپ کے ساتھ ہے،جب کراچی میں خوشحالی ہوتی ہے تو پاکستان خوشحال ہوتا ہے،جینے کا راز یہ ہے کے موت کا خوف دل سے نکال دو،جو خوف زدہ ہوتا ہےغلام بن جاتا ہے،کراچی پر جو خوف طاری کیا گیا یہ نہ ہوتا تو کراچی اتنا خوشحال ہوتا کہ آج دبئی نہ بنتا،کراچی میں خوف مسلط کیا گیا تو پورے پاکستان میں مسئلہ بنتا ہے۔65ءکی جنگ کو میں نے 13سال کی عمر میں دیکھا تھا،اس وقت پوری قوم ایک بن گئی تھی ،میں بھی بندوق کے نکال کرکھڑا ہوگیا۔

انیس کی عمر میں انگلینڈ تھا جب پاکستان ٹوٹا،جب ملک توڑا گیا،پاکستان سب سے بڑا مسلمان ملک تھا،پاکستان پر ڈپریشن آیا،جب بھارت میں کھیل کے آتے تھے تو ایسے لگتا تھا کہ غریب ملک سے امیر ملک میں آگئے،اس وقت ایک اعتماد تھا،ہم ہر کھیل میں آگے تھے،کراچی میں امن تھا،پھر 85ءمیں الطاف حسین آئے اور امن برباد ہوگیا،انہوں نے کہا ہے کہ الطاف حسین کو جب طارق عظیم سے خطرہ ہوا تو اس کو مروا دیا،کسی کو نمبر ٹو نہیں بننے دیا گیا،2003ءمیں بھارت میں الطاف حسین کے پوسٹر دیکھے،بتایا گیا ”را“نے  لگوائے ہیں،میری والدہ ہندوستان سے ہجرت کرکے آئی تھیں،ان سے بڑا محب وطن کوئی نہیں تھا،بہت سارے لوگوں کے خاندان مارے گئے،انہوں نے پاکستان سے پیار کیا محبت کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ جب مجھے مشکل وقت آتا تھا تو جاوید میانداد ملک کیلئے کھیلتا تھا،وہ بھی مہاجر ہے،مہاجروں کو محبت ثابت کرنے کی ضرورت نہیں،ہر مشکل میں عمران خان مہاجر کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سب نے مل کے 24ستمبر کومیرے ساتھ رائے ونڈ چلنا ہے،سارے پاکستان کو دعوت دیتا ہوں آﺅ رائے ونڈ حساب لینے چلیں،شاہ ایران،سوہارتو ،صدام حسین عوام کے سامنے نہیں ٹھہر سکے تو   نوازشریف آپ کیا چیز ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ سے انصاف کی امید ہے،ہمیں انصاف نہیں ملے گا تو سڑکوں پر ہی آئیں گے،ملک کا سربراہ چوری کرتا ہے،کرپشن کرتا ہے،منی لانڈرنگ کرتا ہے اورہمیں کہا جاتا ہے کہ ہم سنجیدہ نہیں۔انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف غلط فہمی میں نہ رہیں ہم آپ کو احتساب کٹہرے میں لائے بغیر واپس نہیں آئیں گے۔

وقت آیا تو مولانا فضل الرحمان کو بھی عمران خان کے پیچھے کھڑا کر دوں گا :شیخ رشید

انہوں نے کہا ہے کہ سب سے پہلے کراچی کی پولیس کو غیر سیاسی کرنا پڑے گا،میرٹ پر کام کرنے کی ضرورت ہے،خیبر پختونخوا میں امن میرٹ پالیسی اپنانے سے ہوا ہے،پہلی دفعہ مردان کے زخمیوں نے پولیس کی تعریف کی،صوبے میں لوگ پولیس کی عزت کرتے ہیں،پولیس کو سیاسی مداخلت نے تباہ کیا تھا،کراچی میں نصیراللہ بابر کے آپریشن میں حصہ لینے والوں کو چن چن کر مارا گیا۔

عمران خان کے حکم پرعارف علوی کے گھر سے صحافیوں کو نکال دیا گیا

انہوں نے کہا ہے کہ کراچی میں بااختیار بلدیاتی نظام میں لانا ہوگا،پنجاب میں صوبے کا فنڈ صرف لاہور میں خرچ ہوتا ہے خیبر میں ایسا نہیں ہے،ساٹھ فیصد پاکستان کا پیسہ کراچی سے آتا ہے،روزانہ 12ارب کرپشن ہوتی ہے،کرپشن ختم ہوجائے تو ملک ناقبل یقین حد تک خوشحال ہوجائے گا،ہم تمام اداروں کو ٹھیک کروں گا،جب تک نواز شریف موجود ہے یہ ادارے ٹھیک نہیں ہوسکتے،ادارے ٹھیک ہوگئے تو نواز شریف پکڑا جائے گا،اداروں کو انہوں نے تباہ کیا ہے،نواز شریف کے درباری ایاز صادق نے میرا نام الیکشن کمیشن کو بھیج دیا نواز شریف کا نہیں،عمران خان کانام تو پانامہ لیکس میں نہیں آیا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں