واٹس ایپ 4G ڈاﺅن لوڈ نہ کریں ورنہ۔۔۔
لاہور (ٹیکنالوجی ڈیسک) سوشل میڈیا ایپلی کیشن واٹس ایپ سمارٹ فون کا لازمی حصہ بن چکی ہے اور پیغام رسانی کیلئے اسے ایس ایم ایس سروس پر ترجیح دی جاتی ہے۔ کمپنی وقتاً فوقتاً اس کی نئی اپ ڈیٹس بھی جاری کرتی رہتی ہے تاہم آپ کیلئے تشویشناک خبر یہ ہے کہ اس کا ہر ورژن اصلی نہیں ہے۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
واٹس ایپ کا ایک اور ورژن ”واٹس ایپ 4G“ کے نام سے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کر رہا ہے اور ویڈیو کالنگ جیسے زبردست فیچر کا لالچ دے کر لوگوں کو ڈاﺅن لوڈنگ کی دعوت دے رہا ہے لیکن یہ دراصل واٹس ایپ کا کوئی ورژن نہیں بلکہ ایک دھوکہ ہے اور اگر کہیں آپ کا واسطہ بھی اس سے پڑ جائے تو اسے ہرگز ڈاﺅن لوڈ نہ کریں۔
وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا
خوبصورت انٹرفیس کے ساتھ دستیاب اس ایپلی کیشن کو جیسے ہی ڈاﺅن لوڈ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو یہ 15 دوستوں کو دعوت نامہ بھیجنے کا کہتی ہے جس کے بعد یہ آپ کو کسی اور لنک پر لے جاتی ہے۔ مختصر یہ کہ یہ واٹس ایپ کا کوئی ورژن نہیںبلکہ صرف اور صرف دھوکہ ہے جس سے ہر صورت بچنے کی کوشش کریں ورنہ آپ کے سمارٹ فون میں وائرس یا میل وئیر آ سکتا ہے۔ wept