1965کے واقعات قابل فخر ہی نہیں ایمان افروزاورسبق آموز بھی ہیں:سردار مسعود خان
مظفر آباد(صباح نیوز)صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ 6ستمبر کا دن ہماری قوم کے اتحاد کا نشان بن چکا ہے جبکہ 1965کے واقعات قابل فخرہی نہیں ایمان افروز اورسبق آموز بھی ہیں۔
امریکی ریاست فلوریڈاکو سمندری طوفان ارماسے خطرہ،بحراوقیانوس میں بننے والاطوفان مغرب کی جانب بڑھنے لگا
تفصیلات کے مطابق یوم دفاع پاکستان پر آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ 6ستمبر کا دن ہماری قوم کے اتحاد کا نشان بن چکا ہے، ستمبر 1965کے واقعات قابل فخرہی نہیں ایمان افروزاورسبق آموزبھی ہیں جبکہ مسلح افواج وطن کے دفاع کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام بھارتی مظالم کا بڑی پامردگی سے مقابلہ کر رہے ہیں اور کشمیریوں پر ظلم و ستم بند ہونے تک پاک بھارت مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بین الاقوامی سطح پر مثبت پیش رفت ہوئی لیکن بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہا ہے۔