دبئی میں طوائف کو لوٹنے پر پاکستانی اور بھارتی شہری کو جیل بھیج دیا گیا

دبئی میں طوائف کو لوٹنے پر پاکستانی اور بھارتی شہری کو جیل بھیج دیا گیا
دبئی میں طوائف کو لوٹنے پر پاکستانی اور بھارتی شہری کو جیل بھیج دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دبئی کی عدالت نے طوائف کو لوٹنے کے جرم میں24 سالہ پاکستانی اور 36 سالہ بھارتی شخص کو  6ماہ کیلیے جیل بھیج دیا۔دونوں افراد کو 21سالہ پاکستانی لڑکی کی جانب سے  پولیس میں ان کے خلاف اغوا، جنسی زیادتی اور 600درہم کی چوری کی شکایت درج کروانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

برمامیں روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام ،جکارتہ میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ،برمن سفارت خانے کا گھیراؤ، میانمارکے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق  دو افراد نے طوائفہ کو طے شدہ رقم کی ادائیگی نہیں کی جبکہ اس سے600درہم چھین کر اسے گاڑی سے بھی اتار دیا۔ دونوں افراد ایک کار ورکشاپ میں کام کرتے ہیں، ابتدائی طور پر انہیں اغوا، جنسی زیادتی اور چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔عدالت نے دونوں ملزموں کو 6ماہ قید کی سزا سنا دی ہے، سزا پوری کرنے کے بعد انہیں ملک سے بے دخل کر دیا جائے گا۔

پولیس حکام نے عدالت میں پروسیکیوٹر کو بتا یا کہ لڑکی ہمیں اس جگہ پر لے گئی تھی جہاں سے انہوں نے لڑکی کو پک کیا تھا، اس جگہ کے قریب ایک ہو ٹل تھا۔ خوش قسمتی سے نگرانی کیلیے لگے کیمروں میں یہ مناظر عکس بند ہو گئے تھے جس کی مدد سے ہم نے کار کی نمبر پلیٹ سے ملزمان کا پیچھا کیا اور گرفتار کیا۔
پولیس کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ لڑکی ایک طوائفہ تھی جو اپنی مرضی سے ان افراد کے ساتھ گئی تھی، بعد ازاں مذکورہ لڑکی کو بھی ملک بدر کر دیا گیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -