شرجیل میمن کے کمرے سے شراب برآمدگی کا معاملہ ،ایسا گانا مارکیٹ میں آ گیا کہ آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

شرجیل میمن کے کمرے سے شراب برآمدگی کا معاملہ ،ایسا گانا مارکیٹ میں آ گیا کہ ...
شرجیل میمن کے کمرے سے شراب برآمدگی کا معاملہ ،ایسا گانا مارکیٹ میں آ گیا کہ آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارنے گذشتہ دنوں کراچی کے تین ہسپتالوں میں سیاسی قیدیوں کے کمروں پرچھاپے مارے جس دوران پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی تین بوتلیں، منشیات اور سگریٹ کے پیکٹ برآمد ہوئے ۔چیف جسٹس نے  شہر قائد کے تین ہسپتالوں کا اچانک دورہ کرکے سیاسی قیدیوں کے علاج کے بہانے قائم کیے گئے وی وی آئی پی وارڈز کا معائنہ کیا۔چیف جسٹس سب سے پہلے کلفٹن کے نجی ہسپتال کی پہلی منزل پر سب جیل قرار دیئے گئے سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے پرتعیش کمرے میں گئے ،جہاں کوئی ڈاکٹر یا نرس موجود نہیں تھی، چیف جسٹس شرجیل انعام میمن کے کمرے میں 3 منٹ تک رہے اوران کے علاج اور بیماری کے حوالے سے سوالات کیے ، اس دوران ہسپتال کے تمام عملے کو باہر نکال دیا گیا۔ شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی تین بوتلیں، سگریٹس اور منشیات برآمد ہوئیں جنہیں انہوں نے اپنی گاڑی میں منتقل کردیا،چیف جسٹس نے شراب کی بوتلوں، سگریٹ کے پیکٹس اور دیگر منشیات کی خود تصاویر بنائیں اورشرجیل انعام میمن سے پوچھا یہ شراب کی بوتلیں کس کی ہیں تو شرجیل میمن نے کہا یہ میری نہیں ہیں ۔اسی حوالے سے روزنامہ ’’پاکستان ‘‘ کی پروڈکشن ٹیم نے شرجیل میمن پر قہقہوں سے بھرپور گانا تیار کیا آپ بھی دیکھیں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔ 

مزید :

ویڈیو گیلری -