ایجوکیشن راؤنڈ اپ

ایجوکیشن راؤنڈ اپ

جی سی یو نیورسٹی کے عبدالسلام سکو ل آف میتھا میٹیکل سا ئنسز کے زیر اہتمام

الجبریک جیو میٹری پرچار روزہ ورکشا پ کا انعقاد

گو رنمنٹ کا لج یو نیورسٹی لاہور کے عبدالسلام سکو ل آف میتھا میٹیکل سائنسز میں پنجاب ہائرایجو کیشن کمیشن اورپاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے تعا ون سے الجبریک جیو میٹری اور اس کے استعمال پرچار روزہ عالمی ورکشاپ کا انعقاد ،ورکشاپ کی اختتامی تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے کی جبکہ ا س مو قع پر جرمنی سے پروفیسر گرہارڈفیسٹر ،ناروے سے پروفیسرارنفن لو ڈال،سپین سے پروفیسر لنگاسیولنگو ،ڈائر یکٹر جنرل پنجاب ہا ئر ایجو کیشن کمیشن ڈاکٹر شاہدسرویا اورڈائر یکٹر جنرل عبدالسلام سکو ل آف میتھا میٹیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جی مر تضی نے بھی خطا ب کیا ۔ تقریب میں طلبا ء کی کثیر تعدا د مو جو د تھی ۔پروفیسر گرہارڈفیسٹر نے الجبریک جیو میٹری کی ضرورت اور اہمیت پر روشنی ڈالی ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کاکہنا تھا کہ عبدالسلام سکو ل آف میتھا میٹیکل سائنسزجی سی کے لیے با عث فخر ہے ،انہو ں نے پروفیسر گرہارڈ فیسٹر کے ساتھ مل کر عالمی کا نفرنس کے انعقاد کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

ایم ڈی پیف کی سربراہی میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کاہفتہ واراجلاس

سکول پیمنٹس اور مانیٹرنگ پلان پر گفتگو

ٹیچرڈویلپمنٹ پروگرام (FY-2018-19)کی10 روزہ ٹریننگزمیں3888اساتذہ شامل ہوں گے: ترجمان

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اپنے پارٹنر سکولوں کے مالی و انتظامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اس سلسلے میں ہماری اولین ترجیح ہے کہ سکول مالکان کو مالی معاونت و نصابی کتب کی فراہمی اور بچوں کو صاف ستھرا اور محفوظ ماحول ملے ۔یہ بات مینجنگ ڈائریکٹر طارق محمود نے پروگرام ڈائریکٹرز سے صدر دفتر میں ہفتہ وار اجلاس دوران کہی۔ایم ڈی پیف نے پروگرام ڈائریکٹرز کو ہدایت دی کہ پارٹنر سکولوں کی ادائیگیوں کے عمل کو تیز کیا جائے۔ اس دوران ڈائریکٹر مانیٹر نگ اینڈ ایویلیو ایشن نے پارٹنر سکولوں کی مانیٹرنگ اور کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے انعقاد اور نگرانی کے معاملات پر بریفنگ دی۔اسی طرح ڈائریکٹر فنانس نے نصابی کتب کی تقسیم کے عمل کو اگلے تعلیمی سال 2019-20 کی منصوبہ بندی کے بارے آگاہ کیا اور کہا کہ بچوں کو بروقت کتابیں مہیا کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ پیف ترجمان کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے پارٹنر سکولوں میں ٹیچر ڈویلپمنٹ پروگرام مالی سال 2018-19کے اساتذہ ٹریننگز کا آغاز کردیا گیا ہے۔ معیار ی تعلیم کی فراہمی میں تربیت یافتہ اساتذہ کی بدولت ممکن ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ تربیتی پروگرام کے دو لیول ہیں ،پہلے لیول کا آغاز 27تا 31اگست جبکہ دوسرا لیول 3 تا 7ستمبرجاری رہے گا۔پیف کے ماسٹر ٹرینرز اور ٹیچر ٹرینرزکے ذریعے اس 10روزہ ٹریننگ سیشن میں 126تربیت اساتذہ منعقد کروائی جائیں گی اور اس دوران مجموعی طور پر پارٹنر سکولوں کے 3888اساتذہ شامل ہوں گے۔

مزید : ایڈیشن 2