ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل
 ستمبر06     جمعرات۔ نجی امور کی تکمیل کر سکیں گے۔ سفر پیش آنیکا امکان ہے۔ تحمل مزاجی سے کام لیں۔ ورنہ نقصان اٹھائیں گے۔ پرانے اور فرسودہ خیالات کو چھوڑ دینا ہی ترقی کا باعث بن سکے گا۔

برج ثور
 ستمبر06       جمعرات۔ حالات میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ترقیاتی کاموں میں دلچسپی رہے گی۔ کام میں مصروف رہیں گے۔ کامیاب اور مصروف دن گزرے گا۔ حالات سازگار ہوں گے۔


برج جوزا
 ستمبر06      جمعرات۔ مالی معاملات میں توجہ و محنت سے کام لیں۔ آپ کے خیالات میں تبدیلی آئے گی۔ روشن خیالی پیدا ہو گی۔ آپ اپنے منصوبوں پر عملدر آمد کر سکیں گے۔ ترقی کا عنصر غالب رہے گا۔

برج سرطان
 ستمبر06    جمعرات۔ مستقبل سے متعلق پروگرام بنا سکیں گے۔آپ ترقی کیلئے کوشاں رہیں گے۔ اپنی اصول پسندی پر ڈٹے رہیں گے۔ شریک کار کیساتھ الجھنے کی کوشش نہ کریں۔

برج اسد
 ستمبر06      جمعرات۔ نئے معاہدے کرنا سود مند رہے گا لیکن احتیاط ضروری ہے۔امداد و تعاون کا حصول ممکن ہو سکے گا۔ تنہائی میں کیے جانیوالے کام سے فائدہ پہنچے گا۔ سفر پیش آنے کا امکان ہے۔


برج سنبلہ
 ستمبر06     جمعرات۔ بچوں کیساتھ تفریحی پروگرام بنا سکیں گے۔ نئے پراجیکٹ کے متعلق احباب سے تبادلۂ خیال کر سکیں گے۔ کاروباری امور میں مصروف رہیں گے۔ رومانس کا موقع ملے گا۔


برج میزان
 ستمبر06     جمعرات۔ دوستوں کے ساتھ تلخ رویہ اختیار نہ کریں، ایسا رویہ آپ کی شخصیت کو متاثر کر سکتا ہے۔ گھر کی آرائش و مرمت کا کام بھی تسلی بخش رہے گا۔ کوئی خبر بے چین کر سکتی ہے۔


برج عقرب
 ستمبر06     جمعرات۔ شراکت داری کے معاملات طے کرتے وقت قانون سے بالاتر کوئی کام نہ کریں۔ مثبت رویہ کے باعث معاملات و حالات آپ کی فیور میں رہ سکیں گے۔ حالات ملے جلے ہوں گے۔

برج قوس
 ستمبر06   جمعرات۔ شاپنگ کا موقع ملے گا۔ خوداعتمادی بڑھے گی۔ انفرادی صلاحتیں بروئے کار لا سکیں گے۔ عزیز و اقارب کے ساتھ تعلقات احتیاط طلب ہوں گے۔ رومانوی ماحول میسر ہو سکے گا۔

برج جدی
 ستمبر06    جمعرات۔ دوسروں کا تعاون حاصل ہو گا۔ خوشیاں نصیب ہوں گی۔ کاروباری معاملات طے کرتے وقت جلد بازی سے کام نہ لیں۔ مالی لین دین کرتے وقت غفلت و لاپرواہی نہ برتیں۔

برج دلو
 ستمبر06     جمعرات۔ مالی معاملات میں محتاط رہیں۔ ملازمت پیشہ افراد حکام بالا سے تعاون کریں۔ ساتھ کام کرنے والوں سے تعاون کریں۔ حالات بہتر ہونے کی امید ہے۔ حالات ملے جلے ہوں گے۔

برج حوت
 ستمبر06     جمعرات۔ آپ نجی نوعیت کے اور کاروباری امور میں مصروف رہیں گے۔ کاروبار میں اتار چڑھائو رہے گا۔ روز مرہ کے حالات میں قدرے بہتری آئے گی۔ ملازمتی امور میں احتیاط برتیں۔