A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

پاک فوج کا وہ میجر جس نے چار ساتھیوں سمیت 400 دہشتگردوں کیخلاف کمر کس لی اور پھر۔ ۔ ۔ ۔ ایسی کہانی کہ آپ کو بھی اپنی مسلح افواج پر فخر ہوگا

پاک فوج کا وہ میجر جس نے چار ساتھیوں سمیت 400 دہشتگردوں کیخلاف کمر کس لی اور پھر۔ ۔ ۔ ۔ ایسی کہانی کہ آپ کو بھی اپنی مسلح افواج پر فخر ہوگا

Sep 06, 2018 | 10:03:AM

مانسہرہ(ویب ڈیسک)دہشت گردی کےخلاف جنگ میں مانسہرہ کے میجر واصف حسین شاہ کا نام بھی سنہری حروف میں لکھا جائے گا جنہوں نے دتہ خیل میں چار سو دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جام شہادت نوش کیا۔

مانسہرہ کے نواحی علاقے شیخ آباد کے رہائشی میجر واصف حسین شاہ 15اکتوبر 2014کو جنوبی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں 4 ساتھیوں کے ہمراہ 400 دہشت گردوں سے مردانہ وار لڑتے ہوئے شہید ہوئے ، اُن کی شجاعت پر انہیں ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔

 ان کے والد ارشاد حسین شاہ کا کہنا ہے کہ بحیثیت انسان اولاد کا دکھ ضرور ہوتا ہےمگر میرے بیٹےنے جو کارنامہ پاکستان کے لئے،اس ملک کے عوام کے لئے اور امن کے لئے سر انجام دیا ہے میں اسےسلیوٹ کرتا ہوں۔میجر واصف کی شجاعت کے اعتراف میں بیدڑہ روڈ کو ان کے نام سے منسوب کردیا گیا ہے۔

میجر واصف کی یادوں کو سینے سے لگائے والدہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ارد گرد شہید بیٹے کی موجودگی کو بار بار محسوس کرتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ اللہ کے پاس ہےبہت خوش ہے، میری بچی کے خواب میں آیا اور کہا امی جان کو بولیں پریشان نہ ہوں میں انکے پاس ہوں اور میں نے جو کام کیا ہے انکی اور والد کی عزت کے لئے کیا ہے۔میجر واصف اور ان جیسے سیکڑوں جوانوں کی شہادت اس بات کی گواہ ہے کہ پاکستان کے فرزند ارض پاک پر جان قربان کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

مزیدخبریں