یوم دفاع، عمرکوٹ میں آنجہانی پولیس اہلکار کے گھر پر تقریب کا انعقاد، پاک فوج ، ضلعی انتظامیہ کے افسران کی شرکت
عمرکوٹ (سید ریحان شبیر ) 6 ستمبر اپنی قوم اور ملک کو سرخرو کرنے والے شہداء کا دن ہے اس دن ہر پاکستانی کے جذبات بلند ہوتے ہیں وہ کسی بھی رنگ نسل یا مذہب سے بالاتر ہوتے ہیں، عمرکوٹ پولیس کے ہندو آنجہانی سپاہی کرپالداس کے گھر تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں پر پاک افواج کے افسران اور ضلع انتظامیہ نے شہید کو خراج تحسین پیش کیا اورمرحوم کے بچوں تحائف بھی دئیےشہید کرپالداس کے گھر والوں کے جذبات انتہائی دیدنی اور قابل ذکر تھے اس موقع پرآنجہانی سپاہی کے بچوں کا کہنا تھاکہ ہمیں اپنے والد کی موت پر فخر ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی قوم اس مرتبہ یوم دفاع بڑے جوش و جذبے کے ساتھ رہی ہے اور پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اس مرتبہ پاک وطن پرجان قربان کرنے والے پاکستانیوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی اور شہداء کو خراج تحسین پیس کرنے کیلئے شہداء کے گھروں میں تقریبات کا انعقاد کیا جارہاہے کہ اسی سلسلے میں عمرکوٹ ڈسٹرکٹ پولیس کانسٹیبل کرپال داس نے سندھ پولیس میں اپنی اعلی کار کارگردگی سر انجام دیتے ہوئے پولیس اسٹیشن تعلقہ عمرکوٹ کے گاٶں مکھیارو میں 20 ستمبر 2014 کو جان کا نذریہ پیش کیا انکے گھر پر انکو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چھور کینٹ سے برگیڈیر محمد،کرنل عزیز،ایس پی عمرکوٹ (ر)کیپٹن سعود مگسی اور ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ طاہر حسین سانگی نے شرکت کی اور آنجہانی کرپالداس کے بچوں کو پیار کیا پھولوں کے ہار پہنائے گئے اس موقع پر آرمی چیف کیجانب سے تحائف کے ساتھ پاک وطن کا پرچم بھی پیش کیا اور آنجہانی سپاہی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان جیسےافراد کی وجہ سے آج ہمارہ ملک سلامت ہے اس موقع پر ایس ایس پی عمرکوٹ نے کہا کہ کرپالداس نے پولیس ڈپارٹمینٹ کا نام فخر سے بلند کیا ہے انکو ہمیشہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہ ہم پاک افواج کے ساتھ ملکر وطن عزیز کے چپے چپے کی حفاظت کریں گے اور پیارے ملک کی خاطر ہر لمحہ تیار ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم دشمنوں کو بتانا چاہتیں ہیں کہ تم کتنے بھی ہتھکنڈے آزما لو لیکن پاکستان کی افواج پولیس اور عوام تمہارے خواب چکناچور کردیں گے۔
ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نے بتایاکہ اپنے ملک پر قربان ہوکر شہادت کا رتبہ حاصل کرنا بڑے اعزاز کی بات ہوتی ہے ، ہم بھی اپنے ملک کی سلامتی و دفاع کیلئے ہماری جانیں ہروقت حاضر ہیں۔