ناجائز تعلقات کے شبہ میں بھائی نے شادی شدہ بہن کو موت کے گھاٹ اتاردیا

ناجائز تعلقات کے شبہ میں بھائی نے شادی شدہ بہن کو موت کے گھاٹ اتاردیا
ناجائز تعلقات کے شبہ میں بھائی نے شادی شدہ بہن کو موت کے گھاٹ اتاردیا

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر)عمرکوٹ ضلع کے تعلقہ کنری  کے علاقے بسٹاں میں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو پسٹل سے فائر کرکے   قتل کردیا اس ضمن میں ملنے والی تفصیلات کے مطابق کنری تحصیل کے نواحی گاؤں بسٹاں میں ملزم نے رات گئے اپنی شادی شدہ بہن انیسہ کو پسٹل سے فائرنگ کر کے قتل کردیا. پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ملزم واقعہ کے بعد فرار ہو گیاہے۔

بتایا جاتا ہےکہ مقتولہ انیسہ  عیدالاضحیٰ پر کراچی سےکنری بسٹاں اپنے والدین کےگھر  عیدپرآئی تھی ، بھائی اینس کومبینہ طور پراپنی بہن پرمبینہ ناجائزتعلقات کا شبہ تھا اور  کاروکاری کےنام پر انیسہ کوپسٹل کےفائرسے قتل کردیا۔ مقتولہ انیسہ شادی کراچی کے رہائشی ولی محمد سے ہوئی تھی   مقتولہ ایک    پانچ سالہ بچے کی  ماں تھی  کنری ملزم انیس  کی گرفتاری کےلیے سرتوڑ کوشیش کررہی  ہےاورذرائع مطابق  ملزم کی گرفتاری کےلیے مختلف مقامات پر   چھاپےبھی مارے  گئے-

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /سندھ /عمرکوٹ