عبدالولی خان یونیورسٹی کے سیکریٹری پر قاتلانہ حملہ

عبدالولی خان یونیورسٹی کے سیکریٹری پر قاتلانہ حملہ
عبدالولی خان یونیورسٹی کے سیکریٹری پر قاتلانہ حملہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

چارسدہ (ویب ڈیسک) چارسدہ میں عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے سیکریٹری ارباب اعجاز پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں وہ محفوظ رہے۔

سٹی پولیس کےمطابق عبدالولی یونیورسٹی مردان کے سیکریٹری ارباب اعجاز پشاور سے مردان ڈیوٹی کے لئے جا رہے تھے کہ چارسدہ میں سردریاب کے مقام پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار4 افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔

 فائرنگ کے نتیجے میں ارباب اعجاز کی گاڑی میں 6 گولیاں لگی تاہم وہ اس قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔واقعے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہوگئے، جبکہ سٹی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /چارسدہ