کانسٹیبل کو قتل اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث مجرم کو پھانسی دیدی گئی

کانسٹیبل کو قتل اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث مجرم کو ...
 کانسٹیبل کو قتل اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث مجرم کو پھانسی دیدی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (ویب ڈیسک) کانسٹیبل کو قتل اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث مجرم کو پھانسی دیدی گئی۔

نوائے وقت کے مطابق جوالائی2004ء میں سب انسپکٹر محمد اشرف ذاہد اور مختار کانسٹیبل ،اسسٹنٹ سب انسپکٹر نیامت علی و دیگر اہلکار چونیاں کے قریب گشت کے دوران ملزم رمضان عرف جانی بمب نے دیگر ساتھی ڈاکوئوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے کانسٹیبل مختار احمد کو قتل اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر نیامت علی کو شدید زخمی کر دیا تھا ،لاہور دہشت گردی کی عدالت نے رمضان عرف جانی کو سزائے موت سنا دی ،اس دوران ملزم نے یکے بعد دیگرے عدالتوں میں اپنی اپیلیں دائر کر دیں ،وہ بھی خارج ہو گئیں اور صدر پاکستان کو کی جانے والی اپیل بھی خارج کر دی گئی ، گزشتہ صبح رمضان عرف جانی کو ڈسٹرکٹ جیل قصور میں پھانسی دے دی گئی ،بتایا گیا کہ ملزم رمضان عرف جانی بہرام کے پھولنگر کا رہائشی تھا۔