A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

پاکستانی سفیرخالد عثمان قیصر کیجانب سے سید اعجاز حیدر مرحوم کی قومی و ملّی خدمات کا اعتراف

پاکستانی سفیرخالد عثمان قیصر کیجانب سے سید اعجاز حیدر مرحوم کی قومی و ملّی خدمات کا اعتراف

Sep 06, 2018 | 12:39:PM

ایتھنز( ڈیلی پاکستان آن لائن) یونان میں تعینات پاکستانی سفیر خالد عثمان قیصر کی جانب سے یونان کی ممتاز اور بزرگ سماجی شخصیت سید اعجاز حیدر رضوی المعروف حیدر شاہ مرحوم کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اْنکے لواحقین کو تعریفی سند پیش کی۔

سفیر پاکستان خالد عثمان قیصر نے سید اعجاز حیدر رضوی کی کاوشوں بالخصوص اتحاد بین المسلمین کے قیام، یونان کی پہلی رجسٹرڈ عبادت گاہ کی بنیاد، نماز عیدین کیلئے باقاعدہ اجازت کے حصول،بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ، پاکستانی مصنوعات اور برآمدی اشیاء کا یونان میں تعارف، قومی تہواروں کے انعقاد،جذبہ حْب الوطنی اوردیگر بے لوث انسانی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دین و ملت کیلئے اْنکی خدمات ناقابل فراموش ہیں اللہ تعالی اْن کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اس موقع پر یونان میں رہنے والی پاکستانی برادری نیسید اعجاز حیدر رضوی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مرحوم نے اپنی ساری زندگی اصولوں کے تحت گزاری اور اْنکی پاسداری کرتے رہے ۔ یاد رہے کہ بزرگ سماجی شخصیت سید اعجاز حیدررضوی اپنی زندگی کے چالیس سے زائدسال یونان میں گزارنے کے بعد مارچ 2017میں ہارٹ اٹیک کے باعث خالق حقیقی سے جاملے تھے ۔

مزیدخبریں