یورپی یونین نے پاکستان کے چار بڑے دشمنوں کو یورپ بدر کرنے کی یقین دہانی کرادی،یہ کس محب وطن پاکستانی کی بدولت معرکہ سر ہونے جارہا ہے،آپ بھی جان کر خوش ہوجائیں گے

یورپی یونین نے پاکستان کے چار بڑے دشمنوں کو یورپ بدر کرنے کی یقین دہانی ...
یورپی یونین نے پاکستان کے چار بڑے دشمنوں کو یورپ بدر کرنے کی یقین دہانی کرادی،یہ کس محب وطن پاکستانی کی بدولت معرکہ سر ہونے جارہا ہے،آپ بھی جان کر خوش ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (اشتیاق ہمدانی سے) اوورسیز پاکستان بلوچ یونٹی کے بانی چیئرمین ڈاکٹر جمعہ خان مری نے یورپی ممالک کے دورے میں عالمی فورم پر بلوچستان میں بھارتی دہشت گردی ، سازشوں کا پردہ چاک کردیا۔ جمعہ خان مری نے سینئر وائس پریزیڈنٹ برسلز پارلیمنٹ فواد آحادیر سے انکے چیمبر میں ملاقات کی۔ جمعہ خان نے فواد آحادیر کو بتایا کہ بلوچستان کے متعلق چند ممالک کی جانب سے منفی پروپیگنڈہ کی مہم چلائی جا رہی ہے اوریہ بلوچ قوم کی آواز نہیں ہے۔ یہ چند بکے ہوئے عناصر ہیں جو بلوچ قوم سے مخلص نہیں ہیں اور صرف یورپ میں شاہانہ زندگی گزارنے کے لیے بلوچستان کے متعلق منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ چند پاکستان مخالف قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کے در پر ہیں میں انھیں کہہ دینا جاہتا ہوں بلوچ قوم یہ جان چکے ہیں کہ بلوچستان کا مستقبل صرف پاکستان سے وابسطہ ہے۔ دیار غیر میں بسنے والی بلوچ قوم کو اتحاد کی اشد ضرورت ہے اور غیار کی چالوں کو سمجھتے ہوئے بلوچستان کے روشن مستقبل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر جمعہ خان نے سینئر وائس پریزیڈنٹ برسلز پارلیمنٹ فواد آحادیر کو پاکستان دورہ کرنے کی دعوت دی جسے انھوں نے قبول کرتے ہوئے نومبر کے آخر پر آل پارٹی پارلیمانی گروپ کے ہمراہ دورہ کرنے کا کہا۔ اس موقع پر چیئرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ چوہدری پرویز اقبال لوہسر بھی موجود تھے۔


سابقہ بلوچ قوم پرست رہنما اوربانی اوورسیزپاکستانی بلوچ یونٹی ڈاکٹر جمعہ خان مری نے اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں برسلز میں یورپی یونین کا دورہ کیا اور یورپی یونین کے وائس پریذیڈنٹ فابیو کاسٹالڈو سے ان کے آفس میں تفصیلی ملاقات کی تھی ۔ ڈاکٹرمری نے پورپی یونین کے وائس پریذیڈنٹ فابیوکاسٹالڈو کے علاوہ یورپی یونین کے ممبرز جورڈیسول، جوزف ویڈینہولذر ، کلائیریموڈی ، جولیوارڈ ، واجد خان ، ایلکس مئیر اور صیب ڈینس سے بھی ملاقاتیں کی اور ان سب کو بتایا کہ حربیارمری ، براہمداغ بگٹی ، مہران مری اور جاوید مینگل یورپ میں بیٹھ کر بلوچستان میں بی ایل اے، بی آر اے ، یو بی اے اور لشکربلوچستان نامی دہشتگرد تنظیمیں چلا رہے ہیں۔ ان چاروں کو فوری طور پر یورپ بدر کر کے پاکستان کے حوالے کیا جائے۔ یورپی یونین کے وائس پریذیڈنٹ اور ممبران نے ڈاکٹر جمعہ مری کو یقین دہانی کروائی کہ یورپی یونین دہشتگردی کے خلاف بہت سخت مو قف رکھتی ہے اور بہت جلد حربیار مری ، براہمداغ بگٹی ، مہران مری اور جاوید مینگل کو یورپ بدر کر دیا جائے گا۔