یوم دفاع پاکستان سندھ کےسرحدی اضلاع ، گوٹھوں میں  جوش جذبے ولولے کےساتھ منایا گیا

06 ستمبر 2018 (13:56)

 عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )چھ سمتبر یوم دفاع پاکستان سندھ کےسرحدی اضلاع عمرکوٹ تھرپارکر اور سندھ بھر کےمختلف شہروں گاؤں گوٹھوں میں  انتہائی جوش جذبے ولولے کےساتھ منایا گیا.

"1965"کی پاک بھارت جنگ میں عمرکوٹ سے   ملحقہ راجستھان سرحد پر حرفورس کےبہادر سپتوں  نے  جام شہادت نوش کرکےدشمن فوج کو  بھاگنے پرمجبور کردیا دشمن کےوہ  دانت کھٹے کیے کہ دشمن آج   بھی وہ زخم بھول نہیں پاتا حرفورس کے  ان شہداء کو آج زبردست سلام عقیدت پیش  زندہ قومیں اپنے شہداء کو کھبی نہیں بھولتی مختلف تقریبات میں پاک افواج پولیس اور دیگر     اداروں کے شہدائے کو خراج عقیدت سلام پیش وطن کی حفاظت سلامتی  کےلیے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کےلیے تیار ہےسرکاری اسکولوں پرائیویٹ اسکولوں میں ملی جذبے کو اجاگر کرنے کےلیے ٹیبلو اور ملی قومی نغمے طالبات نےپیش کرکے ایمانی حرارت کو تازہ کردیا آج چھ ستمبر یوم دفاع پاکستان عمرکوٹ تھرپارکر اور سندھ بھرکے مختلف اضلاع میں چھ ستمبر یوم دفاع "ہمیں پاکستان سے پیار ہے"انتہائی جوش جذبے کےساتھ منایا گیا قوم کے بہادر عظیم شہداء کو زبردست سلام عقیدت خراج تحسین پیش کیا گیا۔

سرکاری اسکولوں کالجز سمیت پرائیویٹ اسکولوں مختلف سماجی مذہبی شہری سول سوسائٹی وغیرہ کی جانب سے شاندار مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس عوام کی بڑی تعداد نےشرکت کی عوام نے وطن کی حفاظت سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قبروں پر حاضری دی پھولوں کی چادریں چڑھائی گئی یہ امر قابل ذکر ہےکہ "۶1965"کی جنگ میں جب دشمن عمرکوٹ سے ملحقہ راجستھان سرحد پر حملہ آور ہوا تو پیرصاحب پگارا کی حرفورس کے عظیم بہادر مجاہدین نے دشمن کو وہ سبق سکھایا کہ دشمن بھاگنے پر مجبور ہوگیا حر فورسز نے پیشقدمی کرتے ہوئے دشمن کی کئی چوکیاں فتح کرلی اسوقت حرمجاہد فورس پاک افواج کا حصہ ہے ہمیں  پاکستان سے پیار ہے آج انتہائی شاندار انداز میں منانے کا سلسلہ جاری ہے۔

مزیدخبریں