’’میرا سرمایہ ڈوب گیا ‘‘لندن میں مقیم پاکستانی کی کاروباری پریشانی کا روحانی حل آپ بھی جانیں

06 ستمبر 2018 (16:46)

لاہور(نظام الدولہ )میں لندن میں کئی سالوں سے مقیم ہوں اور اپنا کاروبار کرتا ہوں مگر اب کچھ عرصہ سے شدید مالی بحران کا شکار ہوچکا ہوں ۔میں نے پچاس ہزار پاونڈ کا ابھی نقصان اٹھایا ہے جس سے میں بہت پریشان ہوگیاہوں کہ میں ڈاون ہوتا جارہا ہوں ۔دیکھا جائے تو چار سال سے ہی مالی بحران میں مبتلا ہوں ،مجھے کوئی تسبیح بتادیں کہ میں پھر سے اپنے پیروں پر کھڑا ہو جاوں او رکاروباری طور پر استقامت مل جائے۔(کاشف لندن)

جواب ۔کاروبار میں انسان اپنی حکمت سے بھی اوپر نیچے ہوتا ہے ۔مستقل مزاجی کے ساتھ اپنا کام کریں اور پہلے یہ دیکھیں کہ جو کام آپ کررہے ہیں کیا حقیقت میں یہ آپ کی صلاحیتوں کے مطابق ہے ۔جذباتیت سے نکل کر عقلی پیمانے پر اس کا جائزہ لیں ۔آپ روزانہ استغفراللہ کی ایک تسبیح پڑھیں جبکہ اول آخر درود پاک کے ساتھ آپ ’’یاباسط یا مقیت ‘‘اکیالیس سو بارپڑھیں، اس دوران آپ کو کوئی خواب آئے تو اس سے آگاہ کریں تاکہ آپ کی مزید رہ نمائی کی جاسکے۔ (اپنے مسائل کے حل کے لئے اسما الحسنٰی کی روحانی تسبیح حاصل کرنے کے لئے اس ای میل پر ،اپنا پورا نام ،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں nizamdaola@gmail.com )

مزیدخبریں