یوم دفاع پرپاکستان کے ننھے سپاہی سلمان اور عبدالرحمن نے پاکستان سے محبت کا اظہار کر دیا

یوم دفاع پرپاکستان کے ننھے سپاہی سلمان اور عبدالرحمن نے پاکستان سے محبت کا ...
یوم دفاع پرپاکستان کے ننھے سپاہی سلمان اور عبدالرحمن نے پاکستان سے محبت کا اظہار کر دیا

  

گجرات(ڈیلی پاکستان آن لائن)یوم دفاع و شہداءپاکستان آج ملک بھر میں جوش و جذبے سے منایا گیا اس سلسلے میں مختلف تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا ،یوم دفاع و شہداءکا آغاز نمازِ فجر کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی و ترقی کےلئے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔

یوم دفاع کے موقع پر تمام پاکستانیوں کا جذبہ دیدنی ہوتا ہے جس میں بچے خواتین اور بزرگ بھی وطن سے عقیدت کا اظہار کرتے ہیں ، اس حوالے سے گجرات میں دو ننھے بچوں جس میں 6 سالہ سلمان ائیر فورس جبکہ 5 سالہ عبد الرحمن پاک آرمی کا ینیفارم پہنے وطن سے اپنی عقیدتوں کا اظہار کر رہے ہیں دونوں کا یوم دفاع و شہداپر کہنا ہے کہ ہمیں پیار ہے پاکستان سے اور ہم اپنی وطن کی خاطر جان لڑا دینگے ۔

۔۔۔وڈیو دیکھیں ۔۔۔

اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم دفاع کی جانب سے خصوصی نغمہ بھی جاری کیا گیا ہے،نغمے میں پاک فوج کے شہدا اور غاز یو ں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے،آئی ایس پی آر کے پرومو میں شہداءجدوجہدِ آزادی کشمیر کو سلام پیش کیا گیا ہے،اس پرومو میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصب فوج کے سامنے کشمیر یو ں کے پاکستان سے والہانہ محبت کے اظہار کو دکھایا گیا ہے جبکہ کشمیری شہداءاور حریت کمانڈر شہید برہان وانی بھی اس پرومو کا حصہ ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /گجرات